• news

طب نبو ی سے حکمت کرنیوالوں کو علاج کیلئے لائسنس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے تحریری رپورٹ طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے طب نبوی سے حکمت کا علم رکھنے والوں کو علاج کے لیے لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے تحریری رپورٹ طلب کر لی۔ لاہورہائیکورٹ نے میاں عبدالمجید کلاسن سمیت 87 درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں کی وکیل نے دلائل دئیے درخواستگزاران کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب ہیلتھ کمشن کے قوانین کے مطابق طب نبوی سے علاج کرنے والوں کو لائسنس جاری نہیں ہو سکتے۔ پنجاب میں ہندو طریقہ علاج آرویدگ کو پریکٹس اور لائسنس کی اجازت دی جاتی ہے لیکن طب نبوی کے طریقہ علاج کو پریکٹس اور لائسنس کی اجازت نہیں دی جاتی جو کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور قانون کے منافی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 22 مئی تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن