سانحہ ماڈل ٹائون، 3 گواہوں کے بیان قلمبند خصوصی عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کردی
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کی سماعت آج 15 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمہ 510/14 میں عدالت نے مزید تین گواہوں کے بیان قلمبند کیے اور عوامی تحریک کے وکیل نے گواہوں کے بیانات پر جرح کی۔ کانسٹیبل غلام علی ، افضل اور کانسٹیبل عبدالستار کے بیان قلمبند کیے گئے۔مدعی جواد حامد نے تین دن میں اپنا بیان قلمبند کرایا تھا۔ سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ میں ابھی تک صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ہے۔