لاہور: لاکھوں کی ڈکیتیاں، 2کاریں، 9 موٹرسائیکل چوری
لاہور (نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ڈاکوؤں نے ہنجروال کے رہائشی امین کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے، مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں زبیرکے گھرسے 4 لاکھ روپے، اقبال ٹائون میں فیصل کے گھر سے 3 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اسلام پورہ کے علاقہ میں تنویر اور اس کی فیملی سے5لاکھ روپے، شیراکوٹ میںعامر اور اس کی فیملی سے4 لاکھ روپے، باغبانپورہ میں اشرف اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں فراز سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون،اچھرہ میں اقبال سے 60ہزارروپے اور موبائل فون،گرین ٹائون میں عمران سے 55ہزارروپے اور موبائل فون،جنوبی چھائونی میں عظمت بٹ سے 34ہزارروپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں تنویر خان سے 28ہزارروپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں زاہدبھٹی سے 10ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروںنے سمن آباد میں فرحان، گلشن راوی میں عمر کی کاریں جبکہ شاہدرہ میں یعقوب،شاہدرہ ٹائون میں عثمان بٹ، گجرپورہ میں نادر، سول لائن میںعمران، باغبانپورہ میں وحید، ہنجروال میں عمران، چوہنگ میں واجد شادباغ میں عمر، لوئرمال میں ذونیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔