سیشن عدالت نے نبیل گبول کیخلاف صدیق الفاروق کا ہتک عزت دعویٰ عدم پیروی پر خارج کردیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کا دعوی عدم پیروی خارج کردیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے نبیل گبول کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نبیل گبول نے جے آئی ٹی کو نوازشریف کے حق میں رپورٹ پیش کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے۔ عدالت نبیل گبول کو دس کروڑ روپے ادا کرنے کا حرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔