سیالکوٹ: کرایہ دار کے گھر آئے مہمان کی 8 سالہ بچے سے زیادتی
سیالکوٹ(نامہ نگار)کرایہ دار کے گھر آئے مہمان نے آٹھ سالہ لڑکے سے زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ شفیع دا بھٹہ میں فیصل ندیم اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے کمرے میں تھا کہ گراس پور کا عبدالرحمن اپنے پھوپھو کو ملنے کیلئے آیا اورفیصل ندیم کے بیٹے 8 سالہ عبداللہ کو پکڑ کر کمرے میں لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے فیصل ندیم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔