• news

ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں کیخلاف شمالی وزیرستان کے طلبا کا میر علی چوک میں احتجاجی مظاہرہ، دھرنا دیدیا

بنوں (آئی این پی) شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ودھرنا سرکاری و غیر سرکاری طلباء شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یوتھ آف شمالی وزیرستان کے زیراہتمام تحصیل میر علی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ٹائر جلا ئے گئے بعد ازاں رات کو دھرنا دیا گیا شرکاء کاکہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن ضرب عضب کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز پر پے در پے حملوں کا سلسلہ شروع ہے جس میں رواں ماہ کافی تیزی آئی ہے رات کے وقت گھروں اور حجروں میں عوام کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے عوام اور سکیورٹی ادارے محفوظ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن