• news

پاکستانی، کشمیری صحافی محدود وسائل کے باوجود خدمات انجام دے رہے ہیں: شاداب قمر‘ ایوارڈز تقسیم

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد صحافی کمیونٹی اور مادر وطن کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے محدود وسائل کے باوجود خدمات انجام دے رہے ہیں۔ برطانوی معاشرے میں تمام شعبہ ہائے جات میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں لیکن سیاست کے میدان میں لوکل سطح سے لیکر برطانوی و یورپین پارلیمنٹ میں ہر سال بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ایسے ہی اولڈہم ٹاؤن کے مئیر کونسلر شاداب قمر نے مقامی صحافیوں کو میئر پالر میں بلا کر انہیں ایوارڈ سے نوازا۔ شاداب قمر کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔

ای پیپر-دی نیشن