آئرلینڈ :طیارہ گرنے سے پائلٹ سمیت 2افراد ہلاک،16نے کود کر جان بچائی
ڈبلن (اے این این)آئر لینڈمیں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں سوار 16 افراد نے پیرا شوٹ سے اترکر اپنی جان بچائی۔طیارہ آئر لینڈ کے علاقے بوگ لینڈ میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار 16 افراد پیرا شوٹ کے ذریعے سے اتر گئے ۔طیارے کے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔