وزیراعظم ہاؤس سے بیدخلی کے بعد نواز شریف بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں: نسیم زہرہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف کی رہنما و نائب صدر نسیم زہراء نے کہا ہے کہ جس وقت سے میاں محمد نواز شریف ایوان وزیراعظم سے نا اہل ہوئے ہیں تو تب سے ہی انکا اور ان کی بیٹی کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے اور وہ تب سے ہی بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں لیکن اس مرتبہ تو انہوں نے انتہا ہی کردی ہے اور اپنی ذاتی اناء کیلئے انہوں نے ملکی سلامتی تک کو بھی دائو پر لگا دیا ہے اس طرح کے بیانات کے بعد اب نواز شریف کا وجود اس ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو چکا ہے ۔