چیف جسٹس بند فلور ملز کے نام پر سستی گندم کا کوٹہ ایشو ہونے سے روکیں
فیروزوالہ(نامہ نگار)رمضان پیکج کی آڑ میں محکمہ خوراک کوسترہ ارب کے نقصان سے بچانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اورچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو فوری طورپر کاروائی کرنی چاہیے تاکہ پچھلے سال کی طرح کئی کئی سالوں سے بند پڑی فلور ملوں کے نام پر سستی گندم کاکوٹہ ایشونہ ہوسکے باخبرذرائع نے بتایاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اورچیئرمین نیب کے علاوہ صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنروں اورمحکمہ خوراک کے صوبائی حکام کوتحریری درخواست ایک شخص عبدالرحمن خان عباسی کی طرف سے بھیجی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ پچھلے سال ڈیرہ غازی خان اورمظفر گڑھ میں بند فلور ملوں کے نام پر بھی رمضان پیکج کی گندم محکمہ خوراک کے افسروں کے نام جاری کردی گئیں۔