علامہ عبدالستار عاصم نے وزیر داخلہ احسن اقبال اور دینی سکالر نثار فاطمہ کی عیادت کی
لاہور (سٹاف رپورٹر) معروف دانشور ادیب علامہ عبدالستار عاصم نے معروف مذہبی سکالر آپا نثار فاطمہ اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چودھری کی سروسز ہسپتال میں عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔ علامہ عبدالستار عاصم نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کی فیملی کا برصغیر کی آزادی میں اہم کردار ہے تحریک پاکستان اور تکمیل پاکستان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔