• news

یونین کونسل 65 کا سیوریج سسٹم ناکارہ، کھلے مین ہولز عوام کیلئے درد سر بن گئے

لاہور (پ ر) این اے 120 یوسی 65، یوسف سٹریٹ اور عمران سٹریٹ، نیشنل پارک، نیشنل ٹائون، نئے سوریج نہ ڈالنے کے باعث عرصہ سے گندے پانی میں ڈوب چکی ہیں۔ علاقے کے مکینوں رانا امتیاز، رانا فیاض، رانا طلحہ، چودھری جاوید، اشرف جٹ، نواز جٹ، صفدر علی، ڈاکٹر جمیل، شاہد محمود، حافظ نعیم، اسلم اور دیگر نے اس امر پر شدید احتجاج کیا ہے کہ ساندہ روڈ کے دوسری جانب اسلام پورہ کی ایک ایک گلی، سڑک اور سیوریج سال میں دو دو مرتبہ بن چکے ہیں جبکہ یوسف سٹریٹ، عمران سٹریٹ کا تیس سال قبل کونسلر محمد حسین کے دور کا سیوریج تبدیل نہیں ہوا۔ دونوں گلیوں میں مسجد و مدرسہ سلمانیہ، مسجد غوثیہ اور قبرستان بھی ہے اور جنازے تک گندے پانی سے گزر رہے ہیں۔ رمضان المبارک کی آمد ہے انہوں نے ایم پی اے بلال یاسین، چیئرمین اویس بشیر، کونسلر اسرار شیخ سے فوری طور پر علاقے کا ہنگامی دورہ کرکے مکینوں کو اس عذاب عظیم سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن