دین مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں: امیر عبدالقدیر اعوان
لاہور (خصوصی رپورٹر) شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و امیر تنظیم الاخوان امیر عبدالقدیر اعوان نے گلدشت ٹائون لاہور کینٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ماہ رمضان المبارک مومن کے لیے ایسا تربیتی کورس ہے جو اس کو باقی گیارہ مہینے احکام الٰہی کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔ انسانی زندگی کے تین حصے ہیں۔ ایمانیات، عبادات اور معاملات یہ فرائض نبوت میں سے ہیں جن کی تعلیم اللہ کے نبیؐ نے فرمائی اور کسی بھی حصے میں کوئی تشنگی باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں دین مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔