بحریہ نیشنل سکول بیس بال چیمپئن شپ ہائر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز نے جیت لی
لاہور(سپور ٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز لاہور نے دانش سکول بہاولپور کو ہراکر جیت لی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال اور بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے زیراہتمام چیمپئن شپ جس کا انعقاد عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹائون لاہور میں کیا گیاتھا۔گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ نے فائنل میں دانش سکول بہاولپور کو شکست دے کر جیت لی۔ الائیڈ سکول دیپالپور کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میںمراکہ سکول کی جانب سے عبدالمالک، جہاداللہ اور شعیب نے 2رن سکورکئے جبکہ عزیز، فیاض، عادل اور محمد شاہ نے ایک ایک رن سکورکیا۔ دانش سکول کے لئے دانش اور ابوبکر نے ایک ایک رن سکورکیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں الائیڈ سکول دیپالپور نے ڈی پی ایس سکول کو 8-1 سے شکست دے کر برائونز میڈل حاصل کیا۔ الائیڈ سکول کے لئے طلحہ، احسن، حارث، علی حمزہ، علی حیدر، عادل، سنی اور عاصم نے ایک رن سکورکیا۔ جبکہ ڈی پی ایس سکول کے لئے حارث نے ایک رن سکورکیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹائون لاہور تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔