ترک صدر کی جرمن کھلاڑیوں کیساتھ تصاویر پر فیڈریشن‘سیاستدانوں کی تنقید
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردگان کی فٹبالرزکیساتھ تصاویر پر جرمن فٹبال فیڈریشن نے میست اوزل اور الکے گندوگان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جرمن سیاستدانوں نے فٹبالرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جرمنی کے جمہوری اقدار پر سوالات اٹھائے۔ڈی ایف بی کے صدر رینہارڈ گرندیل کا کہنا تھا کہ یہ اچھا اقدام نہیں کہ ہمارے بین الاقوامی کھلاڑی ان کے انتخابی مہم کا حصہ بنیں۔ڈی ایف بی کے ڈائریکٹر اولیور کا کہنا تھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی اس تصویر کی حیثیت معلوم نہیں تاہم یہ بالکل ایک اچھا اقدام نہیں اور اس حوالے سے ہم ان سے بات کریں گے۔اس تنقید کے سامنے آنے کے بعد گندوگان کی جانب سے ان کے اور اوزل کے دفاع میں کہنا تھا کہ ان کی اور ترک صدر کی ملاقات ترک طالب علموں کی مدد کرنے والی ترک فاؤنڈیشن کی تقریب میں ہوئی تھی۔