• news

سپاٹ فکسنگ، ناصر جمشید کا الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ

لاہور(سپور ٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلے باز ناصر جمشید سپارٹ فکسنگ سے متعلق 18 مئی تک تمام الزامات کے جواب جمع کرا دیں گے اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت بھی اسی روز مقرر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید وکیل کے توسط سے جواب جمع کرائیں گے اور پی سی بی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کے خلاف کیس لڑیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سپارٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید سمیت شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کے نام سامنے آئے تھے جنہیں بعدازاں معطل کیا گیا۔پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 11 دسمبر 2017 کو ناصر جمشید کے خلاف سپارٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان پر ایک سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن