سپیکر کیخلاف خیبر پی کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی
پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف و پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے رکن خیبر پی کے اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر سپیکر اسد قیصر کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کئے گئے تحریک عدم اعتماد میں ضیاء اللہ آفریدی نے صوبائی اسمبلی کے آرٹیکل52کی شق7کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی ایوان میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں اس لئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے ضیاء اللہ کی پہلی تحریک عدم اعتماد کو تکنیکی بنیادوں پر واپس کیاتھا۔