ائرہیڈ کوارٹرز میں آپریشنل و نان آپریشنل اعزاز ات دینے کی تقریب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ائرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقا ر تقریب میں پاک فضائیہ میں قابلِ فخر خدمات سر انجام دینے والے افسرا ن اورائیرمین کو آپریشنل اور نان آپریشنل فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔ اس تقریب میں پاک فضائیہ کے 42 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری)، 36 افسران کو تمغہ امتیاز(ملٹری)9 افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ 13 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اوّل) جبکہ2 شہداء کو تمغہ جرأت عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے دی گئی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دیئے جاتے ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلٰی حکام ، افسران اور ائیر مین نے شرکت کی۔