• news

ایران میں سپرنٹنڈنٹ نے حجاب اتارنے والی طالبہ کے بال زبردستی کاٹ دئیے

تہران(این این آئی)ایران کے جنوب مغربی صوبہ آبادان میں ایک ایلیمنٹری سکول میں سپرنٹنڈنٹ نے ایک طالبہ کے حجاب اتارنے پر سر کے بال کاٹ دئیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی قومی مزاحمتی کونسل کی خواتین کمیٹی نے بتایاکہ یہ واقعہ 6 مئی کو آبادان کے ضلع گلستان شہر میں پیش آیا تھا۔ کونسل کے مطابق سکول سپرنٹنڈنٹ نے حجاب اتارنے پر اس لڑکی کے قینچی سے بال کاٹ دیے تھے اور اس کا یہ جواز پیش کیا تھا کہ سرپوش سے بال باہر نظر آنے پر ایک ماسٹر نے اعتراض کیا تھا۔متاثرہ طالبہ کا نام نرگس بتایا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد اس پر دمے کا حملہ ہوا تھااور اس کو ہسپتال لے جانا پڑا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن