گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ آئل ٹینکرز پر پابندی ختم
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ آئل ٹینکرز پر عائد پابندی ختم کر دی۔ ڈی جی انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی طارق زیدی کے مطابق ناکارہ بحری آئل ٹینکر گڈانی کے ساحل پر پہنچ گئے۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے ہر پلاٹ پر ایمبولینسز موجود ہیں۔