• news

مداخلت برداشت نہیں، آئین کے تحت شفاف انتخابات کرائیں گے: چیف الیکشن کمشنر

لاہور (صباح نیوز)چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت شفاف الیکشن کروائیں گے، انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں، شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن بھرپور کام کر رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابات کو شفاف بنانے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا بڑا کردار ہے، عدلیہ ایک شفاف اداراہ ہے اسی لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لئے گئے ہیں۔ انتخابی عملے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سیکرٹری الیکشن کمشنر بابر یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی، الیکشن کے درمیان کوئی خلائی مخلوق نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن