بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے خالدہ ضیاء کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا
ڈھاکہ (اے پی پی+اے ایف پی) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم خالدہ ضیا کی دوران قید علالت کی وجہ سے جاری کیا گیا ۔خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے الزام میں گذشتہ فروری میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔