• news

گوجرانوالہ: کمسن بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار کر بیدردی سے قتل کردیا

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پسرور، ساہیوال (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) کمسن بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار کر بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ نواحی علاقہ کوٹ شیرا میں 12 سالہ فیصل گزشتہ روز اچانک لاپتہ ہو گیا جس پر اہل خانہ نے اسکو کافی تلاش کیا اس دران کمسن بچے کی نعش علاقہ میں ہی واقع زیر تعمیر مکان سے بر آمد ہوگئی جسے نامعلوم افراد نے بیدردی سے سر میں اینٹیں مار کر قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی لدھیوالا وڑائچ پو لیس نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔ پو لیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دریں اثنا دیگر واقعات میں اوباشوں نے 3 لڑکی، محنت کش لڑکے اور مدرسہ کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پسرور میں مولوی اشرف نے گزشتہ روز مدرسہ میں زیرتعلیم 11 سالہ طالبعلم شاہ زیب کے ساتھ زیادتی کی۔ سیالکوٹ میں ملزم اظہر اور سلطان نے لڑکے قدیر کو زیادتی کانشانہ بنایا جبکہ ساہیوال میں ملزم بابر نے (م) کو ہوس کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن