امن واما ن میں بہتری‘ پاک فوج نے پشاور کی 2چیک پوسٹیں سول انتظامیہ کے حوالے کردیں
پشاور(صباح نیوز)پاک فوج نے شہر کے دو بڑے سکیورٹی ناکے سول انتظامیہ کے حوالے کردیئے۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد فوج نے شہر کی اندرونی سکیورٹی کے لیے قائم کی گئیں دو چیک پوسٹوں کو پولیس کی نگرانی میں دے دیا، گورا قبرستان اور اسمبلی چیک پوسٹوں سے فوجی جوانوں کو واپس بلا کر وہاں پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔دونوں چیک پوسٹوں پر پولیس کے 68اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، گورا قبرستان چیک پوسٹ پر 2009سے پاک فوج کے جوان تعینات تھے۔