• news

حیدر آباد: پیپلز پارٹی کا پانی کی کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف بائی پاس پر دھرنا

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے حیدر آباد میں پانی کی کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ قومی شاہراہ پر لیڈی بائی پاس کے مقام پر دھرنے میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹر سسی پلیجو، شگفتہ جمانی اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پانی کی کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کسی کو حق چھیننے سے پہلے حق دو، ہم وفاق کی بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ سندھ کے حقوق کیلئے جان کی بازی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ کوئی مانے یا نہ مانے جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ ہماری محبت، سچائی اور نظریہ کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ آپ سے کہتے ہیں پانی دو، یہ حق ہے چھین کر رہیں گے۔ مولا بخش چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ن لیگ کی نفرت بھری سیاست خود ان کو بھسم کر دے گی۔ جو کہتا ہے مجیب الرحمن بن سکتا ہوں ان سے کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن