کراچی: پی پی، پی ٹی آئی تصادم کے بعد 4 کیمروں والی پولیس موبائل سے اجتماعات کی عکسبندی کا فیصلہ
کراچی (آن لائن) کراچی میں اب سیاسی تصادم نہیں چلے گا۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں تصادم کے بعد پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ کیمروں والی موبائلوں سے اجتماعات کی پوری عکس بندی کی جائے گی۔ کراچی پولیس چیف نے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو چار کیمروں والی پولیس موبائل تیار کرنے کی ہدایت کر دی جس سے سیاسی سماجی اور لسانی اجتماعات کی فوٹیج بنائی جائے گی۔ تصادم کے نتیجے میں ملبہ پولیس پر ڈال دیا جاتا ہے۔ زیادہ اجتماعات والے مقامات کے قریب بلڈنگز پر بھی کیمرے لگائے جائیں گے۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔