• news

عالمی برادری نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، قتل عام کا نوٹس لے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے ۔ سراج الحق نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ جس میں60 سے زائدفلسطینی شہید اور دوہزار سے زائد زخمی ہونے کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظلم و جبر اور قتل عام کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور اسرائیل کی وحشت اور بربریت کو رکوانے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور امریکہ کی اسرائیل کی سرپرستی سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔ اب امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل ہونے سے اسرائیل کی درندگی اور وحشت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے عالم اسلام سے بھی مطالبہ کیا کہ اس مسئلے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن