مشر ف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی درخواست ہائیکورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے مشرف کو آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔ اپیل میں وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا اور بتایا نواز شریف کو بھی نااہل ہونے پر پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کیلئے مشرف کے پاس بھی آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت پر فائز رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔