قومی اسمبلی: موبائل فون کی روشنی پر اپوزیشن نے تبدیلی آگئی کے ریمارکس دیئے‘ جاوید ہاشمی نے اجلاس کی کارروائی دیکھی
اسلام آباد (قاضی بلال) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر کارروائی ہوئی دیگر معاملات پر بحث کی جاتی رہی۔ پی پی اور پی ٹی آئی واک آئوٹ اور کورم کی نشاندہی کرتے رہے۔ پی ٹی آئی کے عارف علوی نے فاٹا سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم فاٹا کے ساتھ ہیں اسے قومی دھارے میں لایا جائے وہاں بڑا ظلم ہو رہا ہے جس پر ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ کراچی میں بھی بڑا ظلم ہو رہا ہے اس پر بھی آواز اٹھائیں۔ بعض ارکان نے اپنے موبائل فون کی روشنی سے کرنے کی بھی کوشش کی اور اس دوران اپوزیشن ارکان کی طرف سے بعض ریمارکس بھی دیئے گئے کہ ’’ تبدیلی آگئی ہے‘‘ جبکہ حکومتی ارکان کی طرف سے اس کے جواب میں کہا گیا کہ یہ تکنیکی معاملہ ہے اس کو اس انداز میں نہ لیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔