• news

نوازشریف اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں پر تنقید کررہے ہیں‘ اعجازالحق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ضیا ) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر حکومت پہلے ہی بہت دیر کر چکی ہے جس کو عوام اور قبائلی علاقوں کے عوام بھگت بھی رہے ہیں۔ اب بھی ٹائم ہے، اگر حکومت سنجیدگی سے اقدامات لے تو فاٹا کا خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام ہو سکتا ہے۔ یہ کام ہو جائے تو جو باقی رہ جائے گا وہ اگلی حکومت کر لے گیکوئی بھی شخص انفرادی طور پر قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد نہیں کر سکتا، نواز شریف اپنی چوری چھپا نے کیلئے پاکستان کی قومی سلامتی کے اداروں کوتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، نواز شریف کا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، حکمران جماعت ایک نہایت پیچیدہ معاملے پر متضاد بیانات دیکر معاملے کو مزیر پیچیدہ بنا رہے ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن