• news

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں اخبار کے رپورٹر کا قتل، نعش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلمو میں نامعلوم افراد نے اخبار کے رپورٹر کو پھانسی دے کر قتل کردیا۔ 33 سالہ رامیشور کھیسری گائوں وشرام پور کا رہائشی اور ’’راشٹریہ نویں میل‘‘ نامی اخبار کا رپورٹر تھا جبکہ اس نے لوگوں کے علاج کیلئے میڈیکل سنٹر بھی دور دراز علاقے میں بنا رکھا تھا جہاں پنکھے سے لٹکتی اس کی نعش پولیس نے برآمد کرلی۔ انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن