• news

ٹڈاپ کرپشن کیس: گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت کا ایف آئی اے پر اظہار برہمی، سماعت 20 جون تک ملتوی

اسلام آباد (صباح نیوز) ٹڈاپ کرپشن کیس میںعدالت نے گواہ نہ پیش کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 20 کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سماعت 20جون تک ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کے 26 مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے گواہ پیش نہ کئے جا سکے جس کے باعث عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہارکیا گیا۔ عدالت نے ا یف آئی اے کو 20جون تک گواہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ کیس میں یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن