بھارتی پنجاب میں زرعی ’’خوشحالی‘‘ کا اصل چہرہ بے نقاب، قرضوں تلے دبے 5 کسانوں نے خودکشی کرلی
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں گندم کی اس سال بمپر کراپ ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں 5 کسانوں نے بنکوں کے قرضوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ ان میں رام پورہ پھول کے رہائشی جگراج سنگھ جو 2 ایکڑ اراضی کا مالک اور 2 لاکھ روپے کا مقروض تھا اس نے زہر کھا کراپنے فارم ہائوس میں جان دی۔ دیگر مرنے والوں میں بدھا سنگھ گائوں میر کھنہ، ہربنس سنگھ امرت پال سنگھ اور پرم جیت سنگھ سبھی چند ایکڑ زمین پر کاشتکاری کرکے گزر اوقات کرتے تھے۔