”80اعلی افسروں کی ڈگریاں جعلی ہیں“ ہائیکورٹ نے چئیرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کو نوٹس جاری کر دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن میں 80اعلی افسروں کی ڈگریاں جعلی ہونے کی درخواست پر چئیرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاو¿نڈیشن قمر السلام راجہ نے جعلی ڈگریوں والے بندے بھرتی کئے تھے جبکہ سارے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق ہوئی لیکن جعلی ڈگریوں والے افسروں کو تحفظ دیدیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت جعلی ڈگریوں والے افسروں کو تصدیق سے استثنی دینے کا اقدام غیرقانونی قرار دے کر جعلی ڈگریوں پر بھرتی افراد کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کریں۔
نوٹس جاری