انجری سے نجات، آفریدی کو 4 ہفتے درکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) آل راونڈر شاہد آفریدی کو گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے کیلئے مزید 3 سے 4 ہفتے درکار ہیں۔ 38 سالہ آل راونڈر نے کہا کہ دبئی میں ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے، گھٹنے کی انجری سے ابھی پوری طرح نجات نہیں پا سکا۔، مکمل صحتیابی کیلئے مزید 3 سے 4 ہفتے لگیں گے۔