ثانیہ مرزا کی بہن انعم کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ
ممبئی(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے شادی کے دوسال بعد اچانک اپنے شوہر سے علیحدگی کی تیاری کرلی۔ انعم مرزا دوسال قبل 2016 اپنے قریبی دوست اور بھارتی شہری اکبر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ علیحدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم قانونی کارروائی کاعمل جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق انعم کا زیادہ تر فوکس اپنے گھر کے بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ مرزا کی سٹائلسٹ بننے اور ان کیلئے فیشن اور ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں ہی رہتا ہے۔
واضح رہے کہ انعم مرزا کی شادی بالی ووڈ کی بڑی شادیوں میں سے ایک تھی جس میں سلمان خان، پرینیتی چوپڑا، فرح خان، ارجن کپور سمیت متعدد سپر سٹارز نے شرکت کی تھی۔