• news
  • image

رمضان میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ

مکرمی! رمضان کا مہینہ بلاشبہ بہت مبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے جو ہمیں صبر اور شکر اور قناعت کا درس اور غریبوں، محتاجوں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ رمضان کا مہینہ آتے ہی منافع خور طبقات خوف خدا اور آخرت سے بے نیاز ہو کر چیزوں کے نرخ بڑھا دیتے ہیں۔ اس میں زیادہ افسوسناک اور قابل مذمت بات یہ ہے کہ انسانی ضروریات کی روز مرہ کی بنیادی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ماہ رمضان کی سعادتوں اور برکتوں والے اس مہینے میں حکومت کو چاہئے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں اعتدال لائے اور منافع خور مافیا کو لگام دے۔( عروسہ صدیق.... لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن