صاف پانی کی بوتل کو سمارٹ بنایا جائے
مکرمی! آجکل گرمی شدت پر ہے اور صاف پانی ہر گھر کی ضرورت بن گیا ہے۔ ویسے پانی ابال کر پئیں تو زیادہ بہتر ہے‘ لیکن رواج اور فیشن نے کام سے پیچھا چھڑا دیا ہے۔ جتنی بھی بڑی بڑی بیکریاں ہیں‘ ان سے گزارش ہے کہ پانی کی بوتل کو یا تو آدھی شکل میں دیا جائے یا پھر لمبائی کے رخ کی چھوٹی بنائی جائے۔ وجہ یہ ہے کہ جو لوگ دوسری تیسری مکان کی منزل میں رہتے ہیں‘ وہ آسانی سے لے جا سکیں۔ اگرچہ اس پر کچھ خرچہ اٹھے گا‘ لیکن یہ 18 یا 19 لیٹر کی بوتل لیکر اوپر کی منزل پر جانا مشکل ہے۔ میں آپ کی شکرگزار ہونگی اور لوگوں کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ خدا کرے لوگ اس تجویز پر اتفاق کریں۔ لمبائی سیلنڈر کی شکل میں ہو۔ (ساجدہ حنیف۔ جوہر ٹاﺅن لاہور)