پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے تین وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری کے استعفے منظور کر لئے
پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے تین وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری کے استعفے منظور کرلئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپی کے کابینہ کا اجلاس ہوا۔ترجمان وزیراعلیٰ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان،وزیر خزانہ مظفرسید،وزیر مذہبی امور حبیب الرحمن اور پارلیمانی سیکرٹری محمد علی کے استعفے منظور کرلئے۔اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔