• news

فاٹا کا انضمام عالمی ایجنڈا، الگ صوبے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی: جے یو آئی انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ

لنڈی کوتل(نامہ نگار)لنڈی کوتل،فاٹا کا ممکنہ انضمام کے رد عمل میں انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ کاعلان کرینگے، فاٹا انضمام عالمی ایجنڈا ہے کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے، جے یو آئی قبائلی عوام کیلئے الگ صوبہ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ جمعیت علماء اسلام فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور، جنرل سیکرٹری مفتی محمد اعجاز شنواری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری جہادشاہ آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کا صوبہ میں ممکنہ انضمام کے رد عمل میںہم فاٹا بھر میں انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ اور عدم تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے تمام ایجنسی تنظیموں کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں کہ پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صوبہ قبائلستان کے لئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتیں فاٹا میں قیام امن پر توجہ دے کیونکہ دس سالہ آپریشن کے بعد بھی فاٹا میں قبائل کی لاشیں مل رہی ہیں۔ جے یو آئی فاٹا کے رہنماو ںنے کہا کہ چونکہ فاٹا انضمام عالمی ایجنڈا ہے اور اس ایجنڈے کو مکمل نہیں ہونے دیں گے۔ آخر میں انہوں نے ملک بھر کے علماء سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم سے بائیکاٹ میں جے یو آئی کے ساتھ تعاون کریں۔

ای پیپر-دی نیشن