نواز شریف کرپشن بچانے کیلئے ملک دشمنی پر اتر آئے: اشرف بھٹی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ نواز شریف اور ان کی جماعت (ن) لیگ کے دن گنے جا چکے ہے اسی لئے نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لیے اب ملک دشمنی پر بھی اتر آئے ہیں نواز شریف مودی اور بھارت کی زبان بول ر ہے ہیں نواز شریف کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی اور دشمن کی ضرور ت ہی نہیں ہے ۔ ملک کی بہادر افواج کے جوان آج بھی ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیںاور نواز شریف ملک کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں ، بھارتی نواز حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے لوٹ مار کرنے والوں اور انکا ساتھ دینے والوں کی سیاست ختم ہو چکی۔