حکومت کی انتھک محنت سے توانائی بحران پر قابو پا لیا گیا: توصیف شاہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہاہے کہ میٹرو اورنج ٹرین ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگی اوراس کے اپریشنل ہونے سے سیاسی میدان میں ایک بھونچال آئے گا، موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں اور انتھک محنت کے باعث توانائی بحران پر قابو پایا گیا ہے، کل تک زرداری کو بیماری کہنے والے کے لئے آج وہ پاک صاف کیسے ہو گئے ، یہ عوام الیکن میں پوچھیں گے،2013ء میں جب اقتدار سنبھالا تو عوام کو 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑتا تھا، ماضی کے حکمرانوں نے بجلی منصوبوں کے لئے صرف زبانی جمع خرچ کیا اور ان کی مجرمانہ غفلت کے باعث لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوا۔اب لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ گذشتہ روز علامہ اقبال ٹاؤن اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہتوانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے اور ان منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔