ایمرا کے نو منتخب عہدیداروں کو قمر الزمان کائرہ کی مبارکباد
لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطٰی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے ایمرا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادپیش کی ہے اورنومنتخب صدر محمد آصف بٹ سمیت پوری ٹیم کیلئے نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایمرا کے انتخابات کی کامیاب تکمیل خوش آئند ہے۔میڈیا کی آزادی اور بہبود پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ایمرا کے صدر اور انکے کامیاب ہونے والے ساتھیوں کیلئے دعاگو ہوں۔