ملک میں جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے: مخدوم احمد محمود
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے نااہل نوازشریف نے ملک و قوم کا مستقبل داو پر لگا دیا ۔ملک کے اندر جمہوریت ڈی ریل ہوئی یا اس پر اقتصادی پابندیاں لگیں تو زمہ دار نواز شریف ہونگے۔نوازشریف مذہب اور وطن کا غدار بن چکے ہیں۔ الیکشن میں عوام ووٹ نہ دیکر ن لیگ کا مکمل بائیکاٹ کرینگے۔پاکستان کی سالمیت کیلئے بہت خطرات پیدا کر دئیے گئے ۔نوازشریف نے فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو توانائی دی ۔ملکی سلامتی، جمہوریت ،جمہوری اداروں کی خودمختاری کیلئے قربانیاں دینے والی پیپلزپارٹی کی قیادت کارکنان اور فوج پر پوری قوم کو فخر ہے ۔نوازشریف ملک میں بادشاہت چاہتئے ہیں انکا اور شاہدخاقان عباسی سمیت درباریوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ازلی دشمن بھارت کو خوش کرنے کیلئے نوازشریف کی پالیسیوں اور ایجنڈا سے پوری قوم آگاہ ہوچکی۔ڈان لیکس پاکستانی مفادات کیخلاف تھی ہی لیکن نوازشریف کا ڈان کو انٹرویو اس سے زیادہ خطرناک ہے ۔بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو نوازشریف کی شکل میں پاکستان کیخلاف گواہ مل گیا ۔سابق وزیراعظم کے انتہائی غیرزمہ دارانہ بیان نے بھارت کو وہ سب کچھ دیدیا جس کی وہ تمنا ہی کرسکتا تھا ۔