;اصغر خان کیس‘ تحقیقاتی کمیٹی نواز شریف کی طلبی کا فیصلہ 21 مئی کو کریگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اےف آئی اے کی کمےٹی اصغر خان کیس میں جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درنی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر افراد کے بےانات رےکارڈ کرنے کا فےصلہ پیر کو کرے گی اصغر خان کیس میں احسان صادق کی چےئرمےن شپ میں کمیٹی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لئے طریقہ کار پر خصوصی پیپرز لکھ رہی ہے جسے سٹریٹجک دستاویز کا نام دیا گیا۔ اسٹریٹجک پیپر میں انکوائری کو حتمی نتیجے پر پہنچانے کے لیے طریقہ کار تحریر ہوگا جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر کی طلبی کا فیصلہ 21 مئی کو کیا جائے گا۔اصغر خان کیس میں سابق آرمی چیف جنرل(ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی 16 مئی کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
اصغر خان کیس