پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ اور اسکا سپانسر بھی ہے: ترجمان پینٹاگون
واشنگٹن (آئی این پی+ این این آئی) امریکہ نے پاکستان کیخلاف بھارتی صحافی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور افغانستان دونوں دہشتگردی سے متاثر ہوئے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان ڈینا وائٹ نے کہا پاکستان اور افغانستان دونوں دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت رکوانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ پینٹاگون چیف کی ترجمان ڈانا ڈبلیو وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ہی وقت میں دہشت گردی سے متاثرہ ملک اور اس کا سپانسر ہے جو علاقائی سیکیورٹی کے لیے بہت کچھ کرسکتا ہے۔ ڈانا ڈبلیو وائٹ نے یہ بات میڈیا بریفنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے پاکستان پر ملک میں حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان یقیناً بہت کچھ کرسکتا ہے، ہم دونوں ممالک کی جانب دیکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان ہماری مدد کریں گے، کیونکہ دونوں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک ہیں اور دونوں نے دہشت گردی کو فروغ بھی دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے غیر ریاستی عناصر کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فیصلے کرنے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ خطے کی حفاظت میں ہمارا پارٹنر ہو گا۔
ترجمان پینٹاگون