• news

وزیراعظم کی پریس ٹاک لائیو دکھانے کیلئے نہیں تھی‘ فیصلہ میرا تھا‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے وزیراعظم کی پریس ٹاک لائیو دکھانے کے لیے نہیں تھی اور وہ میرا فیصلہ تھا۔میاں نوازشریف کے متنازعہ بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے پریس کانفرنس کی تھی جو نشر نہیں کی گئی تھی۔ صحافیوں نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے وزیراعظم کی پریس ٹاک براہ راست نشر نہ ہونے پر سوالات کیے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس میں صحافیوں کو پریس ٹاک کے لیے بلایا گیا تھا جولائیو دکھانے کے لیے نہیں تھی اور اس پریس ٹاک میں کیمرے کی اجازت نہیں تھی، وہ میرا فیصلہ تھا کیونکہ وہ پریس کانفرنس نہیں تھی، اگر سرکاری ٹی وی سے وڈیو ڈیلیٹ کی جاتی تو میں بیان دیتی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ روایت چل پڑی ہے، ذرائع کی خبر 3 دن چلتی رہی تو میں نے بھی کہا چلنے دو، اگر میڈیا مجھ سے پوچھ لیتا تو وضاحت کردیتی۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن