• news

سپریم کورٹ نے قرض معاف کرانے والی 222 کمپنیوں‘ بینکوں کے صدور طلب کر لئے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے قرض معافی کیس میںقرض معاف کروانے والی 222 کمپنیوں اور بینکوں کے صدور کو نوٹس جاری کر تے ہوئے طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ان کمپنیوںنے 35 ارب روپے سے زائد کے قرضے معاف کروائے تھے جبکہ انہو ں نے سود کی مد میں بھی 23 ارب سے زائد ادا کرنے ہیں،سپریم کورٹ میں قبل ازیں سابق جج سپریم کورٹ جسٹس جمشید علی پر مشتمل کمیشن نے ایک رپورٹ پیش کی تھی، اس رپورٹ میں عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا کہ چو نکہ ان کمپنیو ن نے بینکو ں کے قرضے معا ف کروائے ہیں لہذا ان کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر عدالت نے 13مئی کو ان کمپنیو ں کے خلاف نو ٹس جا ری کر نے کا حکم دیا، جسٹس جمشید کی رپورٹ میں قرض معافی کے با رئے میں تفصیلی رپورٹ اور سٹیٹ بینک کا ڈیٹا بھی پیش کیا گیا تھا، عدالت میں پیش کی تھی اور عدالت کو بتایا کہ مجموعی طور پر620 مقدمات میں 84 ارب رو پے کے قرضے معاف کروائے گئے۔ان کمپنیوں نے 18 ارب 71 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا اور 8 ارب 94 کروڑ رو پے واپس کیے جبکہ 11 ارب 76 کروڑ سے زائد رقم واجب الادا ہے۔کمپنیوں نے بینک انٹرسٹ کی مد میں بھی 23 ارب 57 کروڑ سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔کیس کی سماعت 8 جون کو ہوگی۔
قرض معافی کیس

ای پیپر-دی نیشن