• news

بہاولنگر: ایم پی اے کی گاڑی کی ٹکر، خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

پاکپتن (نامہ نگار) ایم پی اے کی گاڑی کی رکشہ کو ٹکر سے خاتون جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ ایم پی اے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایم پی اے بہاولنگر احسان الحق اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ لینڈ کروزر پر آرہے تھے کہ پاکپتن کے منی سٹاپ کے قریب ان کی گاڑی رکشہ سے ٹکرا گئی، رکشہ میں خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ آرہی تھی، حادثہ کے نتیجہ میں خاتون سین بی بی اور اس کا شوہر محمد رمضان شدید زخمی ہوگئے جن کو ڈی ایچ کیو پاکپتن میں لایا گیا جہاں خاتون سین بی بی زخموں کی تاب نہ ہوتے جاں بحق ہو گئی۔ ایم پی اے احسان الحق باجوہ حادثہ کے بعد گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس تھانہ کلیانہ نے ایم پی اے احسان الحق سمیت چار افراد کے خلاف درج کر لیا۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کلیانہ نے مقدمہ کے مدعی ذاکر حسین کو دھمکیاں دے کر سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوا لیا ہے۔ ذاکر حسین نے بتایا کہ ایس ایچ او کلیانہ ایم پی اے سے ساز باز ہوچکا ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
بہاولنگر/ حادثہ

ای پیپر-دی نیشن