کوئٹہ: دہشت گردوں کے حملے میں زخمی موٹر وے پولیس کا افسر چل بسا
شادن لُنڈ (نامہ نگار) کوئٹہ میں ایف سی مددگار سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران شادن لُنڈ کا رہائشی موٹر وے پولیس آفےسر محمد ادرےس قےصرا نی مادر وطن پر قربان ہو گیا۔ دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو ڈےوٹی پر موجود پٹرولنگ پولیس کے آفےسر محمد ادرےس قےصرانی نے دہشت گردوں کو اندر داخل ہونے سے روکا تو دہشت گرد نے خود کو اُڑا لیا۔ محمد ادرےس قےصرانی نے اپنی جان کی قربانی دےکر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دےا محمد ادرےس قےصرانی کے والد محمد رمضان قےصرانی اس وقت اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی بلوچستان تعینات ہیں شہید کی دو بیٹیاں فروہ اڑھائی سال، عشال 11 ماہ ہے، شہید محمد ادرےس قےصرانی کی شہادت کا سن کر اہل علاقہ کا ان کے لواحقےن سے تعزےت کے لئے تانتا بندھ گےا۔ شہید کے بھائیوں محمد تنوےر قےصرانی، محمد واصف نے کہا کہ ہمےں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے جس نے دہشتگردوں کے بزدلانہ عزائم کو ناکام بناتے ہوئے مادر وطن پر اپنی جان نچھاور کی۔رسالپور سے نامہ نگار کے مطابق نوشہرہ مےں گزشتہ روز دھماکے کی اےف آئی آر تھانہ نوشہرہ کےنٹ کے اےس اےچ او نےک زمان کی مدعےت مےں درج کر دی گئی اےف آئی آر مےںنامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات شامل ہےں۔
افسر شہید